زیادہ کھیل کر حریف کی حکمت عملی کا خوف نہیں رہتا، معین علی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انگلش کرکٹر معین علی نے کہا ہے کہ زیادہ کھیل کر حریف کی حکمت عملی کا خوف نہیں رہتا۔

میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی فائنل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین علی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ حال ہی میں بہت کرکٹ کھیلی جس سے حریف کا اندازہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ ایک حریف کے ساتھ زیادہ کھیلتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ کیسے مقابلہ کرنا ہے، پاکستان میں اچھا کھیل کر آئے تھے جسکا اعتماد تھا۔

معین علی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا آپس میں زیادہ نہیں کھیلتے اس لیے دونوں کو زیادہ چیلنج لگتا ہے، سوچا تھا پاکستان کو 160 سے زیادہ رنز نہیں کرنے دینا مگر ہمارے بولرز نے کافی اچھا پرفارم کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب شاہین انجرڈ ہوئے تو اندازہ تھا کہ اب ایک بڑا اوور لینا ہے، پاکستان نے آج کافی اچھی بولنگ کی تھی، پاکستان کی بولنگ اور وکٹ کو دیکھ کر اندازہ تھا کہ ہمیں چیلنج ملے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔

مزید خبریں :