پاکستان
Time 14 نومبر ، 2022

عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پیچھے چھوڑ کر امریکا کے ساتھ تعلقات جوڑنے پر تیار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان امریکی سازش کے بیانیے کو پیچھے چھوڑ کر امریکا کے ساتھ پھر سے اچھے تعلقات قائم کرنے پر تیار ہوگئے۔

برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ امریکی سازش کا معاملہ ختم ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر خاص طور پر امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہییں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات غلام اور مالک کے رہے ہیں، لیکن اس میں بھی زیادہ قصور پاکستانی حکومتوں کا تھا۔

مزید خبریں :