14 نومبر ، 2022
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک بھر کی مساجد میں نماز استسقاء کرانےکی ہدایت کی ہے۔
سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین سمیت تمام مساجد کو ہدایت کی ہےکہ وہ جمعرات کو نماز استسقاء کروائیں۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ باران رحمت کے نزول کے لیے نماز استسقاء کی ادائیگی سنت نبویﷺ ہے۔
خادم حرمین شریفین نے اپیل کی ہے کہ لوگ صدقات و خیرات کے ساتھ توبہ و استغفار بھی کریں ۔
سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کی ہدایت پر جمعرات کو ملک بھر میں نماز استسقاء پڑھی جائےگی۔