کاروبار
Time 15 نومبر ، 2022

عالمی کمپنیوں کو پاکستان کو ایل این جی دینے میں کیوں دلچسپی نہیں؟

پاکستان 72 ایل این جی کارگوز خریدنا چاہتا ہے لیکن ابھی تک ایک بھی بڈ نہیں آئی: ذرائع/ فائل فوٹو
پاکستان 72 ایل این جی کارگوز خریدنا چاہتا ہے لیکن ابھی تک ایک بھی بڈ نہیں آئی: ذرائع/ فائل فوٹو

عالمی کمپنیاں پاکستان کو ایل این جی فروخت کرنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہیں جس کے بعد سردیوں میں گیس کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ بے تحاشہ ایل این جی خرید رہا ہے، اس لیے عالمی کمپنیاں پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کے لیے بڈنگ نہیں کر رہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان 72 ایل این جی کارگوز خریدنا چاہتا ہے لیکن ابھی تک ایک بھی بڈ نہیں آئی۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اکتوبر میں 2028 تک 72 ایل این جی کارگوز کے لیے بڈز مانگی تھیں۔

مزید خبریں :