15 نومبر ، 2022
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی جانب سے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی گئی لیکن ثانیہ مرزا نے کوئی جواب نہ دیا، تھینک یو کہنا تو دور کی بات، پیغام کو لائیک بھی نہیں کیا۔
دونوں نے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اب شعیب ملک کی مبارکباد پر ثانیہ مرزا کی خاموشی نے مداحوں کی تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔
مداحوں کو تبصروں اور قیاس آرائیوں کا ایک اور موقع مل گیا،کسی کو شعیب ملک کی مبارکباد میں گرم جوشی کم دکھائی دی توکسی نے ثانیہ کے ردعمل نہ دینے کو علیحدگی کی خبروں کے درمیان معنی خیز قرار دیا۔
دونوں اسٹارز کی جانب سے اب تک علیحدگی کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے، حال ہی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نئے شو کا بھی اعلان کیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی خبریں شعیب اور ثانیہ کا اس شو کیلئے پبلسٹی حاصل کرنے کا طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔
اسٹار جوڑے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق ہوِئی یا نہیں یہ خبر پچھلے کچھ دنوں سے گرم تھی کہ اس بیچ ثانیہ مرزا کی سالگرہ آگئی۔ شعیب ملک نے خاموشی توڑتے ہوئے بیگم کو سالگرہ کی مبارک باد دے ڈالی۔
شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے ساتھ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار تو کیا لیکن کسی گرم جوشی کا اظہار نہیں کیا، birthday wish پر ثانیہ نے شکریہ کہا نہ اب تک اس پوسٹ کو لائک کیا۔
روکھی سوکھی birthday wish پر سوشل میڈیا فینز کے تبصرے اور قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں۔ کسی نے کہا کہ پوری دنیا نے لائک کیا لیکن ثانیہ نے نہیں ۔کسی نے کہا کہ ملک صاحب اتنے فارمل کیوں ہورہے ہیں؟ کوئی ایموجی ہی استعمال کرلیتے۔
گزشتہ سال ثانیہ مرزا کی سالگرہ پر شعیب ملک نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ happy birthday sanu اور ساتھ میں دل والا ایموجی بھی استعمال کیا تھا جسے ثانیہ مرزا نے لائک بھی کیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی طلاق کی خبر دی تھی لیکن دونوں اسٹارز میں سے کسی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق شعیب اور ثانیہ کے درمیان قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔
حال ہی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نئے شو کا بھی اعلان کیا ہے ۔ سوشل میڈيا پر لوگوں نے علیحدگی کی خبروں کو ٹی وی شو کی پبلسٹی کا حربہ بھی قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔