15 نومبر ، 2022
ہاتھی کے ساتھ کھڑے ہوگے تو مرضی ہاتھی کی چلے گی،لائیو رپورٹنگ کے دوران ہاتھی میاں نے شو لوٹ لیا۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک صحافی بظاہر چڑیا گھر میں موجود ہے جہاں وہ ماحولیاتی نظام سے وائلڈ لائف کو پیش خطرات کے حوالے سے لائیو رپورٹنگ کر رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافی رپورٹنگ کررہا ہوتا ہے کہ اس دوران پیچھے کھڑے کافی ہاتھیوں میں سے ایک اپنی سونڈ سے رپورٹر کی ناک پکڑ لیتا ہے جس کے بعد صحافی بے ساختہ ہنسنے لگتا ہے۔