کاروبار
Time 16 نومبر ، 2022

ملک میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے اور  آج بھی قیمت ایک ہزار  آٹھ سو پچاس روپے بڑھی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق 1850 روپے اضافےکے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک لاکھ 58 ہزار 850 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 1586 روپے اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار 188 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 1782 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :