کاروبار
Time 17 نومبر ، 2022

تیل کی دستیابی چیلنج بن سکتی ہے: آئل کمپنیز کا وزیر پیٹرولیم کو خط

خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے تیل کمپنیز پر 5 ارب روپے سے زائد بوجھ ڈال دیاگیا— فوٹو: فائل
خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے تیل کمپنیز پر 5 ارب روپے سے زائد بوجھ ڈال دیاگیا— فوٹو: فائل

تیل فراہم کرنے والی کمپنیز  نے وزیرمملکت  برائے پیٹرولیم مصدق ملک کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے تیل کمپنیز پر 5 ارب روپے سے زائد بوجھ ڈال دیاگیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تیل کی نقل و حمل کی لاگت 2 سے 3 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی، نقل و حمل کا 2 ارب 85 کروڑ روپےکا بوجھ کمپنیز پر ڈال دیا گیا ہے۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر گرنے کا ڈھائی ارب روپے کا بوجھ بھی کمپنیز  پر  ڈال دیا گیا، اس معاملے پر فوری فیصلہ نہ کیا گیا تو تیل کی دستیابی چیلنج بن جائے گی۔

خیال رہے کہ 15 نومبر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔