پاکستان
Time 17 نومبر ، 2022

ملک میں تیل کے بحران اور محدود اسٹاک کی خبروں پر اوگرا کا ردعمل سامنے آگیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملکی طلب پوری کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے— فوٹو: فائل
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملکی طلب پوری کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے— فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کا بحران اور محدود اسٹاک کے متعلق تاثر بالکل غلط ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملکی طلب پوری کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔

خیال رہے کہ آج تیل فراہم کرنے والی کمپنیز نے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے تیل کمپنیز پر 5 ارب روپے سے زائد بوجھ ڈال دیاگیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تیل کی نقل و حمل کی لاگت 2 سے 3 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی، نقل و حمل کا 2 ارب 85 کروڑ روپےکا بوجھ کمپنیز پر ڈال دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر گرنے کا ڈھائی ارب روپے کا بوجھ بھی کمپنیز پر ڈال دیا گیا، اس معاملے پر فوری فیصلہ نہ کیا گیا تو تیل کی دستیابی چیلنج بن جائے گی۔

خیال رہے کہ 15 نومبر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ 

مزید خبریں :