کاروبار
Time 18 نومبر ، 2022

شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے چینی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

کسان کو 300 روپے من ادائیگی تب ہو گی جب چینی کی قیمت بڑھے گی، چینی اگر باہر سے منگوائیں تو 170 روپے کلو پڑے گی، اس وقت چینی سرپلس ہے: ذکا اشرف/ فائل فوٹو
کسان کو 300 روپے من ادائیگی تب ہو گی جب چینی کی قیمت بڑھے گی، چینی اگر باہر سے منگوائیں تو 170 روپے کلو پڑے گی، اس وقت چینی سرپلس ہے: ذکا اشرف/ فائل فوٹو

لاہور: چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے چینی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب زون ذکا اشرف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شوگر انڈسٹری دیوالیہ پن کی طرف جارہی ہے اس لیے چینی کی قیمت بڑھے گی تو کسان کو فائدہ ہوگا جب کہ اضافی چینی فوری برآمد کرنا چاہیے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ کسان کو 300  روپے من ادائیگی تب ہو گی جب چینی کی قیمت بڑھے گی، چینی اگر باہر سے منگوائیں تو 170 روپے کلو پڑے گی، اس وقت چینی سرپلس ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ پہلی بار ہوا ہے کہ آٹا چینی سے مہنگا ہو گیا، مطلب پالیسیاں درست نہیں، آٹاسستا اور چینی مہنگی ہونی چاہیے اس کا استعمال بھی کم ہے۔

مزید خبریں :