Time 18 نومبر ، 2022
پاکستان

فواد اور ذلفی پھر جھوٹے ثابت، دبئی کے گھڑیوں کے ڈیلر نے بھانڈا پھوڑ دیا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے۔

16 نومبر کو دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ گھڑی پہلے پاکستانی ڈیلر کو بیچی گئی پھر اس ڈیلر نے دبئی میں گھڑی فروخت کردی۔

یہی نہیں ذلفی بخاری نے ایک قدم آگے بڑھ کر گھڑی کی قیمت بھی بتائی اور ڈھائی لاکھ ڈالرز میں دبئی میں بیچنے کا دعویٰ کیا۔

لیکن اب دبئی کے گھڑیوں کے ڈیلر نے دونوں کا بھانڈا پھوڑ دیا اور کہا کہ نہ ہم نے گھڑی خریدی، نہ کسی کو بیچی، گھڑی کی تصویر پروموشن کیلئے لگائی تھی۔

ڈیلر نے خبردار کیا کہ سیاسی پروپیگنڈے کیلئے ہمارا نام استعمال نہ کیا جائے، ورنہ قانون اپنا رستہ لے گا۔

مزید خبریں :