Time 18 نومبر ، 2022
دنیا

پوپ فرانسس نے یوکرین تنازع کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

فوٹو: رائترز
فوٹو: رائترز

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے یوکرین تنازع کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  پوپ فرانسس کا کہناہے ،امن کے خواہاں ہیں،ہر شخص کو تشدد ختم کرنے،غیر مسلح ہونے کا عزم کرناچاہیے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ ویٹی کن یوکرین تنازع پر روس ،یوکرین کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے ، ہم امن چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو امن پسند ہونا چاہیے،حقیقی امن بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری سے روس اور یوکرین کی جنگ جاری ہے۔

مزید خبریں :