Time 18 نومبر ، 2022
کھیل

قطر: فٹبال ورلڈکپ کیلئے کنٹینرز سے بنایا گیا اسٹیڈیم توجہ کا مرکز

فوٹو: اسٹیڈیم 974
فوٹو: اسٹیڈیم 974

فٹبال ورلڈکپ کا انتظار ختم ہونے کو ہے،  قطر میں ہونے والا ایونٹ کئی لحاظ سے منفرد ہے وہیں ایونٹ کے لیےکنٹینرز سے بنایا گیا 'اسٹیڈیم 974 'بھی اپنی مثال آپ ہے۔

اتوار سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈکپ کسی بھی عرب ملک میں ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہے اور یہ پہلی بار سردیوں میں کھیلا جا رہا ہے۔

اس ورلڈ کپ میں کئی چیزیں لوگوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔ وہیں ایونٹ کے میچز کے لیے بنایا گیا کیٹینرز سے بنا اسٹیڈیم 974 بھی کسی شاہکار سے کم نہیں ہے ۔اس سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے سات میچز کھیلے جائیں گے ایک اور انوکھی بات یہ ہے کہ یہ اسٹیڈیم عارضی ہے یعنی کہ فٹبال ورلڈ کپ کے بعدا سٹیڈیم میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز اور سیٹیں ختم کر دی جائیں گی۔

فوٹو: اسٹیڈیم 974
فوٹو: اسٹیڈیم 974

رپورٹس کے مطابق کچھ کنٹینرز میں بیت الخلا، ویٹنگ روم اور چینجنگ رومز بھی بنائے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کی تعمیر میں 974 شپنگ کنٹینرز شامل کیے گئے ہیں۔

دوحہ میں موجود 40 ہزار سے کرسیوں والے  اسٹیڈیم کو  اسپین کی آرکیٹیکٹ کمپنی فین وِک اریبیرن آرکیٹیکٹس نے ڈیزائن کیا ہے۔

اس  اسٹیڈیم کا نام ملک کے ڈائلنگ کوڈ اور اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز کی تعداد 974  پر رکھا گیا ہے۔

فیفا فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ کنٹینرز سے بنے عارضی اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :