Time 18 نومبر ، 2022
صحت و سائنس

جس مہلک بیماری کا دنیا بھر سے خاتمہ ہوگیا وہ پاکستان بھر میں پھیل گئی

قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے ٹیمیں سندھ اور خیبر پختونخوا روانہ کردی ہیں— فوٹو:فائل
قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے ٹیمیں سندھ اور خیبر پختونخوا روانہ کردی ہیں— فوٹو:فائل

وزارتِ صحت نے اعتراف کیا ہے کہ خناق کی بیماری پورے ملک میں پھیل گئی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق  اب تک اس مرض سے 39 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں،  خناق کے مرض میں مبتلا ہو کر اب تک سندھ بھر میں 23، خیبر پختونخوا میں 14 اور پنجاب میں 2 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے ٹیمیں سندھ اور خیبر پختونخوا روانہ کردی ہیں۔ حکام کے مطابق ٹیموں کو کہا گیا ہے کہ خناق کے مشتبہ کیسز کے سیمپل لیب کنفرمیشن کے لیے این آئی ایچ بھیجیں۔؎

دوسری جانب ماہرین امراض اطفال کے مطابق خناق سے بچاؤ صرف حفاظتی ٹیکوں سے ہی ممکن ہے، صوبوں میں ویکسین کی کوریج کم ہے اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی نہیں لگ پا رہے، خناق کی بیماری کے علاج کے لیے دوا بھی دستیاب نہیں۔

مزید خبریں :