Time 19 نومبر ، 2022
کھیل

فیفا ورلڈکپ کون جیتے گا؟ آکسفورڈ نے ریاضیاتی ماڈل کے ذریعے بتا دیا

فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 20 نومبر کو میزبان ملک قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ سے ہو گا۔ فوٹو فائل
فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 20 نومبر کو میزبان ملک قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ سے ہو گا۔ فوٹو فائل

آکسفورڈ نے ریاضیاتی (میتھا میٹیکل) ماڈل کے ذریعے قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے فاتح کے بارے میں بتا دیا ہے۔

آکسفورڈ نے حساب کتاب کے بعد برازیل کے فیفا ورلڈکپ کا فاتح بننے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

ماڈل کے مطابق انگلینڈ کوارٹر فائنل ہار جائے گا جبکہ ارجنٹائن کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور برازیل ایونٹ جیت جائے گا۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ میں 32 ممالک حصہ لے رہے ہیں، فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 20 نومبر کو میزبان ملک قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ سے ہو گا۔

مزید خبریں :