Time 20 نومبر ، 2022
پاکستان

بلوچستان میں تین ماہ کے تعطل کے بعد آج سے ٹرین سروس بحال کر دی جائے گی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث تین ماہ سے تعطل کا شکار ٹرین سروس آج سے بحال کر دی جائے گی۔

محکمہ ریلویز کے مطابق مچھ سے پشاور روانگی کیلئے جعفر ایکسپریس کی نئی بوگیاں مچھ پہنچا دی گئیں ہیں، مسافروں کو بسوں کے ذریعے  کوئٹہ سے مچھ تک پہنچایا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ریلوے ٹریک تباہ ہونے کی وجہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس معطل ہو گئی تھی، تین ماہ کے تعطل کے بعد ٹرین سروس آج مچھ سے بحال کی جارہی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق درہ بولان میں ہرک کے مقام پر گرنے والے ریلوے پل کی مرمت ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ کے بجائے جعفر ایکسپریس کی سروس مچھ سے شروع کی جا رہی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق آج  جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو صبح ساڑھے آٹھ بجے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بسوں کے ذریعے مچھ لے جایا جائے گا، بسوں کی سکیورٹی کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہوگی جبکہ مچھ سے ٹرین کی روانگی گیارہ بجے ہوگی۔

دس بوگیوں پر مشتمل جعفرایکسپریس ٹرین سکھر، لاہور، راولپنڈی سے ہوتے ہوئے پشاور پہنچے گی۔

مزید خبریں :