Time 20 نومبر ، 2022
پاکستان

کراچی میں صرف 20 روپے پیڈاپ کیپیٹل والی کمپنی کی 10ارب روپےکی قیمتی زمین الاٹمنٹ کینسل

صرف 20 روپے پیڈ اپ کیپیٹل والی کمپنی کو کراچی میں 10 ارب روپے کی قیمتی زمین الاٹمنٹ کینسل کر دی گئی، جس کے بعد متصل ہاؤسنگ اسکیم کے 10 سے 25 ایکڑ واگزار کرالیےگئے۔

سندھ بورڈ  آف ریونیو  کی دستاویز کے مطابق ائیرپورٹ کے قریب قیمتی 54 ایکڑ زمین کا الاٹمنٹ منسوخ کردیا گیا ہے، ڈی سی ملیر عرفان سلام کے مطابق لینڈ یوٹیلائزئشن کی الاٹمنٹ منسوخی کے بعد باؤنڈری وال توڑنے عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

ڈی سی ملیر نے بتایا کہ متصل گلشن رومی کی جانب سے زیر قبضہ 10 ایکڑ زمین بھی واگزارکرالی گئی ہے۔

علاقہ مختارکار نے بتایا کہ 10 سے 15 ایکڑ پر قابض متصل نجی ہاؤسنگ اسکیم کا دفتر سیل کر دیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق قیمتی زمین 2006 میں سابق وزیر اعلیٰ ارباب رحیم نے اہم شخصیت کو  الاٹ کی تھی جس کا مقصد سستی ہاؤسنگ اسکیم تھا تاہم  6 سال قبل زمین کو سستی ہاؤسنگ کی زمین کو کمرشل کروا لیا گیا۔

 ریکارڈ کے مطابق کمپنی کے 10، 10 روپے مالیت کے دو شیئرز ہیں اور اس کا پیڈ اپ کیپیٹل صرف 20 روپیہ ہے۔

 علاقہ مختار کار نے متصل نجی ہاؤسنگ اسکیم کی جانب سے 10 سے 25 ایکڑ  زمین جعلی کھاتوں سے ہتھیانےکا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی باؤنڈری بھی مسمار کردی ہے۔

مزید خبریں :