دنیا
Time 21 نومبر ، 2022

سنگدل باپ نے جوان بیٹی کو قتل کر کے لاش اٹیچی میں ڈال کر پھینک دی

پولیس نے والد کو حراست میں لیکر قتل کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کر لی۔ فوٹو انڈین میڈیا
پولیس نے والد کو حراست میں لیکر قتل کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کر لی۔ فوٹو انڈین میڈیا

بھارت میں ایک سنگدل باپ نے ناجائز تعلقات کے شبہے میں جواں سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد لاش اٹیچی کیس میں بند کر کے پھینک دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ ایوشی یادیو 17 نومبر کو گھر چھوڑ کر گئی تھی اور پھر 18 نومبر کو اس کی تشدد زدہ لاش اتر پردیش کے ضلع ماتھورا کے علاقے رایا سے ملی۔

پولیس کے مطابق یمنا ایکسپریس سے اٹیچی کیس میں ملنے والی لڑکی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات تھے اور اسے سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ لڑکی کو اس کے والد نے قتل کیا۔ فوٹو انڈین میڈیا
دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ لڑکی کو اس کے والد نے قتل کیا۔ فوٹو انڈین میڈیا

پولیس کی ٹیم نے لڑکی کی نشاندہی کے لیے مختلف شہروں کے دورے کیے اور پھر بدراپور کے علاقے میں لڑکی کے گھر والوں کا پتا لگایا، لڑکی کی ماں اور بھائی نے ایوشی یادیو کی لاش کی شناخت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ لڑکی کو اس کے والد نے قتل کیا، پولیس نے لڑکی کے والد کو حراست میں لیکر قتل کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کر لی اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی۔

مزید خبریں :