وفاقی شریعت عدالت نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ایکٹ کیخلاف درخواست نمٹادی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی شریعت عدالت نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ایکٹ 2018 کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ایکٹ 2018 خلافِ اسلام قانون ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ متعلقہ قانون 2018 میں بذریعہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن منسوخ ہوچکا ہے۔

عدالت نے قانون منسوخ ہونے کی بنیاد پر کیس نمٹادیا۔

مزید خبریں :