کھیل
Time 21 نومبر ، 2022

فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ نے ایران کو 2 کے مقابلے6 گول سے ہرادیا

فوٹو: @FIFAWorldCup
فوٹو: @FIFAWorldCup

فٹبال ورلڈکپ 2022 میں انگلینڈ نے ایران کو 2 کےمقابلے6 گول سے ہرا دیا۔

دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے جارحانہ آغاز کیا، ابتدائی منٹوں میں ایک حملے کے سبب ایرانی گول کیپر ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تبدیل کردیا گیا۔

انگلش ٹیم کےکھلاڑی بیلہنگم پہلا گول کرنے میں کامیاب رہے، چند لمحات بعد ساکا نےگیند دوسری بار  ایران کے جال میں پہنچائی، رحیم اسٹرلنگ نے ایک کراس پر عمدہ کک کے ذریعے ٹیم کا تیسرا گول بنادیا۔

 وقفے تک اسکور تین صفر تھا، دوسرے ہا ف میں بھی انگلش ٹیم کا ایران پر دباؤ برقرار رہا جس کے نتیجے میں ساکا نے 62 ویں اور رشفورڈ نے 71 منٹ میں گول اسکور کیے، اس دوران ایران کی ٹیم بھی تریمی کے ذریعے ایک گول کا خسارہ کم کرنے میں کامیاب رہی۔

 انگلینڈ کی ٹیم کا چھٹا گول گریلیش نے بنایا ، انجری ٹائم میں ایران کو پنالٹی کک ملی جس پر تریمی نے گول کردیا، یوں میچ انگلینڈ کی 2-6 کی برتری پر ختم ہوا۔

مزید خبریں :