انٹرٹینمنٹ
22 نومبر ، 2022

احسن خان کیساتھ کام نہیں کرنا چاہتا: یاسر حسین نے وجہ بھی بتادی

انڈسٹری کی وہ کون سی اداکارہ ہے جس کے ساتھ آپ کام کرنا پسند نہیں کریں گے: یاسر سے سوال—فوٹو: فائل
انڈسٹری کی وہ کون سی اداکارہ ہے جس کے ساتھ آپ کام کرنا پسند نہیں کریں گے: یاسر سے سوال—فوٹو: فائل

اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کسی بھی پروجیکٹ میں اداکار احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گے۔

حال ہی میں یاسر حسین نجی ٹی وی کے پروگرام میں مہمان بنے جس میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ 'انڈسٹری کی وہ کون سی اداکارہ ہے جس کے ساتھ آپ کام کرنا پسند نہیں کریں گے'۔

یاسر نے جواب دینے کی بجائے سوچا اور پھر کہا 'اداکارائیں تو سب ہی اچھی ہیں، میں کیوں کسی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کروں گا؟'

میزبان کے اصرار پر یاسر نے احسن خان کا نام لیا اور کہا 'میں احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا'۔

اداکار نے وجہ بتائی اور کہا 'دراصل احسن کو میں کافی بورنگ انسان لگتا ہوں، احسن جب آپ کے شو میں آئیں تو ان سے یہ بات ضرور پوچھیے گا، ادھر میں ان کا مداح بنا بیٹھا ہوں اور اُدھر وہ کہتے ہیں کہ میں بورنگ ہوں'۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM