22 نومبر ، 2022
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شردھا نامی لڑکی کے قاتل آفتاب پونے والا نے عدالت میں جرم کا اعتراف کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم پولیس سے تعاون کررہا ہے اور ملزم نے لاش کے ٹکڑے پھینکنے کے مقامات کے نقشے بھی فراہم کیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ملزم کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد اس کے ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کو اتوار کو مہرولی کے جنگلات سے شردھا کی مزید باقیات ملیں جن کو ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم نے شردھا واکر کو مئی میں قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیےتھے، ملزم نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکے۔