مریخ پر سورج گرہن کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟

یہ جزوی سورج گرہن 18 نومبر کو ہوا / فوٹو بشکریہ ناسا
یہ جزوی سورج گرہن 18 نومبر کو ہوا / فوٹو بشکریہ ناسا

زمین پر سورج گرہن کو تو آپ نے دیکھا ہوگا یا کم از کم تصاویر تو دیکھی ہوں گی۔

مگر مریخ پر سورج گرہن کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مریخ پر موجود روور پرسیورینس نے زمین کے پڑوسی سیارے میں سورج گرہن کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

مریخ کے آلو کی ساخت کے چاند Phobos سورج کے سامنے سے گزرا تو جزوی گرہن دیکھنے میں آیا۔

ایک سائنسدان پال بائرن نے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔

انہوں نے ٹوئٹ میں بتایا کہ مریخ پر جزوی سورج گرہن 18 نومبر کو ہوا تھا۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے ان تصاویر کو اکٹھا کرکے ایک مختصر ویڈیو تیار کی جس میں مریخ کے چاند کو سورج کے سامنے سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا۔

خیال رہے کہ مریخ کے 2 چاند ہیں جن میں سے ایک Phobos ہے جو سیارے کے کافی قریب گردش کرتا ہے۔