کاروبار
Time 22 نومبر ، 2022

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 24 پیسے سستا ہو کر 223 روپے 42 پیسے کا ہوگیا ہے— فوٹو: فائل
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 24 پیسے سستا ہو کر 223 روپے 42 پیسے کا ہوگیا ہے— فوٹو: فائل 

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی واقع  ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 24 پیسے سستا ہو کر  223  روپے 42 پیسے کا ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 223 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 231 روپے برقرار ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان