دنیا
Time 22 نومبر ، 2022

ترک صدرکا شام کےکرد باغیوں کیخلاف مزیدکارروائیوں کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ترک صدر  رجب طیب اردوان کا کہنا ہےکہ اپنے ٹینکوں اور فوجی قوت سے کرد دہشت گردوں کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

شام کےکرد جنگجوؤں کے خلاف مزید کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو طیاروں،توپوں اور بندوقوں سے نشانہ بنایا ہے، اپنے ٹینکوں اور فوجیوں کے ذریعے دہشت گردوں کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

خیال رہے کہ ترکیہ نے اتوار کو شام اور عراق کے شمالی علاقوں پر فضائی حملوں میں کرد ملیشیا کے اڈوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں متعدد کرد جنگجو مارے گئے تھے۔

ترکیہ کی کارروائی کے بعد شام میں کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں سے بھی ترکیہ کے سرحدی علاقوں میں میزائل حملے کیےگئے۔

دوسری جانب روس نے ترکیہ سے شام میں کی جانے والی کارروائیوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :