کھیل
Time 22 نومبر ، 2022

کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرلیں— فوٹو: فائل
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرلیں— فوٹو: فائل

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرلیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ دنوں دیے گیے ایک متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے جس میں رونالڈو نے کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔

انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی رونالڈو کے کلب چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہے کہ 28 اگست 2021 کو کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے اطالوی کلب یووینٹس کو خیر باد کہہ کر دوبارہ مانچسٹر  یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

 37 سالہ رونالڈو 2003 میں 17 سال کی عمر میں پہلی مانچسٹریونائیٹڈ کا حصہ بنے تھے۔

2003 میں یونائیٹڈ کا حصہ بننے کے اگلے چھ سالوں میں رونالڈو نے 292 مقابلوں میں 118 گول کیے اور تیزی سے دنیا کے سب سے خطرناک اسٹرائیکرز میں سے ایک بن گئے۔

رونالڈو 2003 سے 2009 تک مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں جس کے بعد وہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور پھر 2018 میں اٹلی کےکلب یووینٹس چلےگئے تھے۔

5 مرتبہ بیلن ڈ ی اور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے اب تک اپنے کیریئر میں 30 ٹائٹل جیتے ہیں ان میں5 مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ، 4 مرتبہ فیفا کلب ورلڈ کپ، انگلینڈ، اسپین اور اٹلی میں 7 لیگ ٹائٹلز اور اپنے ملک کیلئے یورپین چیمپئن شپ ٹائٹل بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :