پاکستان
Time 23 نومبر ، 2022

ورلڈکپ میں تاریخی فتح پر شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد

فوٹوـفائل
فوٹوـفائل

فٹبال ورلڈ کپ میں تاریخی فتح پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارک باد دی ہے۔

منگل کو فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

قطر کے شہر لوسیل میں کھیلےگئے میچ میں 2 بارکے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی جانب سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 10 ویں منٹ میں پنالٹی پرگول کیا۔سعودی عرب کی جانب سے 48 ویں منٹ میں صالح شہیری نےگول برابرکیا، سعودی عرب کے سلیم الدوسری نے 53 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ٹیم کو برتری دلوادی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

فٹبال ورلڈکپ میں تاریخی فتح کے بعد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی بھائیوں کی خوشی میں برابر کا شریک ہے ۔


مزید خبریں :