23 نومبر ، 2022
امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدرٹرمپ کے مالی گوشواروں کی تحقیقات کرنے والی ہاؤس پینل کمیٹی کو ٹیکس گوشواروں تک رسائی دے دی۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران کے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے سے انکار کیا تھا۔
کانگریس کی جانب سے ٹیکس گوشوارے ظاہر کرنے کی درخواست کے خلاف ٹرمپ نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ہاؤس کمیٹی 2015 سے 2020 کے دوران ٹرمپ اور ان سے منسلک کاروبار کے مالی گوشواروں کی چھان بین کر رہی ہے۔