Time 23 نومبر ، 2022
کھیل

ویڈیو: ارجنٹائن کیخلاف تاریخی فتح کا جشن مناتے مداح نے گھر کا دروازہ ہی اُکھاڑ ڈالا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کو تاریخی شکست دینے پر گھر میں جشن مناتے مداح نے جذبات میں آکر کمرے کا دروازہ ہی توڑ ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

22 نومبر کو  فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ 

فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی جس کے بعد سعودیہ عرب میں جشن کا سماں ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قومی ٹیم کی جیت کی خوشی میں آج مملکت میں چھٹی کا اعلان بھی کیا۔

سودیہ کی جیت پر جہاں کئی دلچسپ ویڈیو سامنے آئیں وہیں ایک ایسی ویڈیو نے لوگوں کی توجہ حاصل کی جو غیر معمولی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ کمرے میں بیٹھے میچ دیکھ رہے ہیں کہ اچانک جیت پر آپے سے باہر ہوجاتے ہیں، اسی دوران ان میں سے ایک شخص گھر کا دروازہ ہی اکھاڑ کر باہر لے جاتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

مزید خبریں :