دنیا
Time 23 نومبر ، 2022

فرانس میں ٹیکس انسپکٹر دورانِ ڈیوٹی قتل

یہ واقعہ فرانس کے شمالی گاؤں بلکورٹ میں پیش آیا جہاں ناصرف انسپکٹر بلکہ ڈیلر کی لاش گھر سے ملی/  فائل فوٹو
یہ واقعہ فرانس کے شمالی گاؤں بلکورٹ میں پیش آیا جہاں ناصرف انسپکٹر بلکہ ڈیلر کی لاش گھر سے ملی/  فائل فوٹو

فرانس میں سیکنڈ ہینڈ اشیاء کی خرید و فروخت کرنے والے کے گھر  پر انسپکشن کے لیے آئے ٹیکس انسپکٹر کو قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فرانس کے شمالی گاؤں بلکورٹ میں پیش آیا جہاں ناصرف انسپکٹر بلکہ ڈیلر کی لاش گھر سے ملی جس میں اب تک یہ واضح نہیں کہ معاملہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ٹیکس انسپکٹر آڈٹ کے لیے پرانی اشیاء کی خرید و فروخت کرنے والے تاجر کے گھر پر گیا جس کے ہمراہ ایک خاتون افسر بھی تھیں تاہم اطلاع ملنے پر جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو خاتون  کو کرسی پر بندھا پایا جب کہ ٹیکس انسپکٹر کو مردہ حالت میں پایا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ڈیلر بھی گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، اس کی لاش گھر کے باہری حصے سے ملی، بظاہر ایسا لگتا ہے جیسے ڈیلر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔

پولیس کے مطابق  انسپکٹر کا قتل باقاعدہ منصوبے کے تحت کیا ہوا لگتا ہے کیونکہ جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال ہونے والا  آلہ بھی ملا ہے، انسپکٹر کی کمر پر زخموں کے کئی نشانات بھی ملے۔

ڈیلر سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس سے قبل کسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہا البتہ اس نے کم عمر بچوں پر تشدد کیا تھا جس کے خلاف پولیس نے کارروائی کی تھی۔  

واقعے سے متعلق بلکورٹ کے میئر کا کہنا تھا کہ ملزم کی عمر 46 سال ہے جو لوگوں کے گھروں سے مختلف اشیاء جمع کرکے انہیں سستے داموں فروخت کرتا تھا۔ 

مزید خبریں :