کھیل
Time 23 نومبر ، 2022

ویڈیو: آسٹریلیا سے آخری میچ میں انگلش ٹیم اور امپائر کے درمیان دلچسپ واقعہ

میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے انگلینڈ آسٹریلیا کے میچ کے دوران امپائر اور فیلڈنگ ٹیم کے درمیان دلچسپ واقعہ پیش آیا۔

آسٹریلیا میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو تین صفر سے شکست دی جس کے آخری میچ میں مہمان ٹیم اور امپائر کے درمیان ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آسٹریلیا کے 324 کے مجموعے پر اس کی چوتھی وکٹ گری۔

انگلش بولر اسٹون نے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کو گیند کرائی جس پر گیند اسمتھ کے بلے کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر جوز بٹلر کے ہاتھ جا لگی لیکن اس آؤٹ پر سامنے کھڑے امپائر پال ولسن بے خبری کے عالم میں رہے۔

جوز بٹلرنے ایج لگنے پرپہلے انتہائی محتاط انداز میں آؤٹ کا کہا لیکن امپائر کا ردعمل نہ آنے پر انہوں نے فوری ڈی آر ایس کا اشارہ کیا اور بار بار آؤٹ کی اپیل کی جس پر امپائر پال ولسن نے بھی آؤٹ دیتے ہوئے انگلی کھڑی کردی اور دو سے تین مرتبہ آؤٹ کہا۔

اس دوران بلے باز اسٹیو اسمتھ بھی کشمکش میں کھڑے رہے اور پھر امپائر کے آؤٹ قرار دینے پر ڈریسنگ روم کی چل دیے۔

مزید خبریں :