کھیل
23 نومبر ، 2022

پی ایس ایل 8 کیلئے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب 15 دسمبرکو کراچی میں ہوگی

پی ایس ایل میچز 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی، راولپنڈی میں کھیلےجائیں گے— فوٹو:فائل
پی ایس ایل میچز 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی، راولپنڈی میں کھیلےجائیں گے— فوٹو:فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب 15 دسمبرکو کراچی میں ہوگی۔

پلیئرز ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ تمام فرنچائزرز کی رضامندی سےکیا گیا۔ پی ایس ایل میچز 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی، راولپنڈی میں کھیلےجائیں گے۔

ڈائریکٹر پی ایس ایل کا کہنا تھاکہ بہترین کھلاڑیوں کی دستیابی کے بعد پی ایس ایل 8 ایک اچھا ایونٹ متوقع ہے۔

دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز پی ایس ایل 8 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرےگا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM