کھیل
Time 23 نومبر ، 2022

گھوٹکی کے 4 سالہ بلے باز کی بیٹنگ نے سب کو حیران کردیا

گھوٹکی میں 4 سالہ ننھےکھلاڑی کی شاندار  بیٹنگ نےسب کو  حیران کردیا ہے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

گھوٹکی کی تحصیل خانپور مہر کے نواحی گاوں مٹھن مہرکا رہائشی 4 سالہ کرم اللہ چھوٹی سی عمر میں کمال کا بلے باز ہے۔

ننھے کھلاڑی کا بلا گھمانےکا انداز ہی نرالا ہے، چار سالہ کرم اللہ جو ٹھیک طریقے سے بول بھی نہیں سکتا لیکن بیٹنگ ایسی کرتا ہے کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔

کرم اللہ ہر طرح کی بال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی پریکٹس اس کے چچا رضا محمد کرواتے ہیں۔

 چار سالہ کرم اللہ بہترین پلیئر بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو مانتا ہے۔

مزید خبریں :