کھیل
Time 23 نومبر ، 2022

فیفا ورلڈکپ : 2018 کی فائنلسٹ کروشیا کا مراکش سے میچ بغیرکسی گول کے برابر

فوٹو: فیفا
فوٹو: فیفا

فیفا ورلڈکپ 2022 میں 2018 ورلڈکپ کی فائنلسٹ ٹیم کروشیا اور  مراکش کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

ورلڈکپ 2022 کے چوتھے روز کا پہلا میچ الخور کے البیت اسٹیڈیم میں 2018 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیم کروشیا اور مراکش کے درمیان کھیلا گیا۔

 آغاز  سے ہی دونوں ٹیموں کےکھلاڑی گیندکو جال میں پہنچنانےکے لیے کوششیں کرتے نظر آئے اور  ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرحملےکرتے رہے لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔

مراکش کے گول کیپر نے پہلے ہاف کے اختتام پر یقینی گول بچایا، یوں مقابلہ بغیر گول سے برابری پرختم ہوا۔

 دوسرے ہاف میں تھوڑی تیزی دیکھنے میں آئی اور کھلاڑیوں نے کئی مواقع ضائع کیے  اور میچ کا اختتام بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، 2018 ورلڈکپ کی فائنلسٹ ٹیم کروشیا پہلے میچ میں کوئی گول نہ کرسکی۔

مزید خبریں :