کھیل
Time 24 نومبر ، 2022

تیسری ٹیبل ٹینس چیمپئنز لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل،گورنر سندھ نے ٹرافی کی رونمائی کی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

تیسری ٹیبل ٹینس چیمپئنز لیگ کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، لیگ کی شاندار ٹرافی کی رونمائی گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کی۔

کراچی جیم خانہ میں ہونے والی تیسری ٹیبل ٹینس چیمپئنز لیگ کی پلیئرز ڈرافٹنگ ہوئی جس میں 8 فرنچائزز کی ٹیمیں شریک ہیں۔ گولڈ ، پلاٹینیئم اور سلور کیٹیگری کے لیے 44 پلیئرز شرکت کر رہے ہیں۔

لیگ میں عاصم قریشی ، فہد خواجہ ، فیضان ظہور ، پر نیا خان، حائقہ حسن ،حور فواد اور کلثوم خان گولڈ کیٹیگری کے مہنگے ترین پلیئرز میں شامل ہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری مہمان خصوصی تھے ،انہوں نے چیمپئنز لیگ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیبل ٹینس کے کھیل کی پروموشن کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، چیمپئنز لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے نوجوانوں میں ٹیبل ٹینس کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ بزنس کمیونٹی بڑی تعداد میں کھیلوں کو سپورٹ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز لیگ کی ٹیموں میں کیلی فورنیا دبنگ، لاہور لائنز، گوادر چیمپئنز، کراچی فائٹرز، جی ایف ایس ٹائیگرز، شمسی اکیڈمی چیلنجرز، اور فلک ناز ہاکس شریک ہیں۔ پریمیئر کیبل واریئرز کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔ 

مزید خبریں :