پاکستان
Time 24 نومبر ، 2022

عمران خان کے کھیلنے سے فرق نہیں پڑے گا، فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا: شاہد خاقان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے کھیلنے سے فرق نہیں پڑے گا اور فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدرعلوی نے ماضی میں اپنی آئینی ذمے داریاں پوری نہیں کیں، اس لیے حکومت چاہتی ہے کہ اہم تعیناتی میں کوئی سقم رہ جائے تو اسے پورا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صدر، وزیراعظم کی سفارش کے پابند ہیں، جب ایک بار سمری چلی گئی تو اس پردوسری رائے نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے غلطیوں کا اعتراف کیا اور کوشش کی ہے کہ آنے والی عسکری قیادت کو ڈائریکشن دے دیں، مجھے اعتماد ہے کہ اب غیر آئینی مداخلت نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :