24 نومبر ، 2022
فیڈرل سروس ٹریبونل نے لاہور پولیس چیف غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا ۔
فیڈرل سروس ٹربیونل کےچیئرمین کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی نظرثانی اپیل پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی معطلی پر سنگل بنچ کاحکم امتناع معطل کردیا۔
ٹربیونل نے وفاقی حکومت کی لارجر بنچ بنانےکی استدعا بھی منظورکرلی۔
دو رکنی بنچ نے فیصلے میں کہا ہےکہ اگر غلام محمود ڈوگر کی اپیل قبل ازوقت تھی تو معطلی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیوں روکا گیا؟ ٹربیونل کےبنچ نمبر 3 نے اس معاملے پراپنا دائرہ اختیار کیسے استعمال کیا؟
فیڈرل سروس ٹربیونل کا لارجر بینچ مزید سماعت 5 دسمبر کو کرےگا۔