ڈیفنس کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل سے متعلق ایک اور فوٹیج سامنے آگئی

ڈیفنس کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل سے متعلق ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کے کچھ دیربعد ملزم خرم کا برادرنسبتی عامر قادر خرم کے گھر آیا۔ عامر قادر نے خرم کا سوئیڈش پاسپورٹ اور سفری بیگ وصول کیا۔

 ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کے واقعے سے متعلق اہم سی سی ٹی وی جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

واردات کے کچھ دیر بعد ملزم خرم کا برادر نسبتی عامر قادر اس کے گھر آیا ، عامر قادر اپنی گاڑی میں رات 12 بج کر 18 منٹ پرخرم کے گھر پہنچا، گاڑی کھڑی کر کے خرم کے گھر گیا اور اس کا سوئیڈش پاسپورٹ اور سفری بیگ لیا، اس تمام کام میں اسے صرف 6 منٹ لگے۔

12 بج کر 24 منٹ پر عامر قادر وہاں سے روانہ ہوگیا۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق ملزم خرم واردات کے فورا بعد کلفٹن میں اس کے ریسٹورنٹ گیا ، خرم نثار کے کہنے پر ہی اس کا برادر نسبتی عامر قادر اس کے گھر آیا ،عامر قادر واردات میں مرکزی سہولت کار ہے۔

مزید خبریں :