پاکستان
Time 25 نومبر ، 2022

انٹربورڈ چیئرمینز کمیٹی اجلاس: امتحانات میں پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40کر دیے گئے

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

انٹربورڈ چیئرمینز کمیٹی(  آئی بی سی سی) نے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کی منظوری دےدی۔

 نیا گریڈنگ سسٹم آئندہ تین سالوں میں نافذ کیا جائے گا، امتحانات میں پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40کر دیے گئے ۔سندھ میں میٹرک کے امتحانات 27 اپریل جبکہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 15 مئی سے ہوں گے۔

سیکرٹری آئی بی سی سی غلام علی ملاح کے مطابق سال 2025 تک ملک بھر میں 10 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم نافذ کردیا جائے گا، نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت فیل کی اصطلاح ختم کردی گئی ، فیل طلبہ کو اب سے 'یو' یعنی ان سیٹسفیکٹری لکھا جائے گا جبکہ امتحانات میں پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کر دیے گئے۔

نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت 95 سے 100 فیصد تک مارکس پر اے پلس پلس ، 90 سے 95 تک اے پلس، 85 سے 90 فیصد تک اے گریڈ رکھا گیا ہے، 80 سے 85 فیصد پر اب بی پلس پلس گریڈ ملے گا،75 سے 80 تک بی پلس ، 70 سے 75 تک بی گریڈ کہلائے گا۔

اس کے علاوہ  60 سے 70 فیصد تک کو سی گریڈ اور 50 سے 60 فیصد تک ڈی گریڈ ہوگا، 40سے 50 فیصد تک ای گریڈ طلبہ کو دیا جاسکے گا۔

سندھ کے تعلیمی بورڈز میں امتحانات کا سلسلہ عید کے فوری بعد شروع ہوگا، میٹرک کے امتحانات 27 اپریل جبکہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 15 مئی سے ہوں گے۔

مزید خبریں :