Geo News
Geo News

Time 25 نومبر ، 2022
دنیا

برطانیہ: سائبر کرائم میں ملوث افراد کے خلاف اینٹی فراڈ آپریشن کا آغاز

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آپریشن کے تحت برطانوی پولیس نے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے/ فائل فوٹو
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آپریشن کے تحت برطانوی پولیس نے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے/ فائل فوٹو

برطانیہ میں سائبر کرائم میں ملوث افراد کے خلاف سب سے بڑے اینٹی فراڈ آپریشن کا آغاز  کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آپریشن کے تحت برطانوی پولیس نے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

برطانوی پولیس کے مطابق اس سائبر فراڈ کے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ افراد سے زائد ہو سکتی ہے۔