Time 25 نومبر ، 2022
کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ سیگفرائیڈ ایکمین 7 ماہ سے تنخواہ کے منتظر

آخری تنخواہ اپریل میں ملی، بطور کوچ پاکستان ہاکی کو اچھا دیکھنے کا خواہش مند ہوں: سیگفرائیڈ ایکمین— فوٹو: فائل
آخری تنخواہ اپریل میں ملی، بطور کوچ پاکستان ہاکی کو اچھا دیکھنے کا خواہش مند ہوں: سیگفرائیڈ ایکمین— فوٹو: فائل

کراچی : پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ سیگفرائیڈ ایکمین 7 ماہ سے تنخواہ کے منتظر ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہوئے ڈچ کوچ نے بتایا کہ آخری تنخواہ اپریل میں ملی، بطور کوچ پاکستان ہاکی کو اچھا دیکھنے کا خواہش مند ہوں۔

اس حوالے سے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکر کا کہنا ہے کہ  افسوس ہے کہ ایکمین کو 7 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، سیگفرائیڈ ایکمین کی تنخواہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ذمے داری ہے۔

خیال رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ سیگفرائیڈ ایکمین ماہانہ ساڑھے 8 ہزار یورو تنخواہ لیتے ہیں۔

مزید خبریں :