Time 26 نومبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

عتیقہ اوڈھو کی ترک ڈراموں میں انٹری، ڈرامے کا نام بھی سامنے آگیا

ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے علاوہ مشہور ترک اداکار نیسا بولوکباشی اتاکان ہوگورین، اتابق محسن اور ایبرو اکیل جیسے مایا ناز نام ہوں گے/ فائل فوٹو
ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے علاوہ مشہور ترک اداکار نیسا بولوکباشی اتاکان ہوگورین، اتابق محسن اور ایبرو اکیل جیسے مایا ناز نام ہوں گے/ فائل فوٹو

پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو جلد ہی ترک ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گی جس کی تصدیق انہوں نے رواں ماہ کے آغاز پر انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کی تھی۔

ترک ڈراموں کو پاکستان میں جو پذیرائی حاصل ہوتی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔کئی ترک ڈراموں نے پاکستانی ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی جس میں ارطغرل غازی اور کورولش عثمان کے علاوہ عشقِ ممنوع، فریحہ اور عائشہ گُل سمیت دیگر شامل ہیں۔

اب عتیقہ اوڈھو بھی ایک ترک ڈرامے میں دکھائی دیں گی جس کا نام 'کویو بیاز' ہے۔

اس ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے علاوہ مشہور ترک اداکار نیسا بولوکباشی اتاکان ہوگورین، اتابق محسن اور ایبرو اکیل جیسے مایا ناز نام ہوں گے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ترکی کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے کی گئی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ بین الاقوامی پراجیکٹ کا حصہ بن چکی ہیں اور جلد اُن کے ڈرامے کو نشر کیا جائے گا۔

کویوبیاز کی ہدایتکاری بلنٹ اسبیلن نے دی ہے جسے جلد  ٹی آر ٹی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ  ٹی وی میزبان توصیق حیدر بھی ترک ڈرامے میں ایک کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں :