26 نومبر ، 2022
سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے مراد سعید کو مقتول صحافی کے لیپ ٹاپ کے ساتھ 28 نومبر کو طلب کرلیا۔
تحقیقاتی ٹیم نے مراد سعید کو خط لکھ کر طلب کیا ہے اور خط میں کہا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنےآئی کہ ارشدشریف کا لیپ ٹاپ آپ کے پاس ہے، لیپ ٹاپ کی مدد سے ارشدشریف کے کینیا میں قتل کی حقائق کاپتہ چلانا ممکن ہوگا۔
خط میں پی ٹی آئی رہنما سے درخواست کی گئی ہے کہ ٹیم سےتعاون کریں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کےانسانی حقوق سیل کورپورٹ پیش کرنی ہے۔
تفتیشی ٹیم کا کہنا تھاکہ ارشد شریف پاکستان چھوڑنے سے قبل لیپ ٹاپ مراد سعید کو دے کر گئے تھے۔
قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے مرادسعیدکو28نومبرکولیپ ٹاپ ساتھ لانےکی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب جیونیوز کے رابطہ کرنےپرمرادسعید نے تبصرے سے گریز کیا تاہم انہوں نے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کولکھےخط کی کاپی شیئر کی۔
اس حوالے سے مراد سعید کا کہنا تھاکہ ارشد شریف کی والدہ کےمطالبےکی روشنی میں صرف آزادکمیشن کےسامنے پیش ہوں گا، موجودہ حکومت کی تفتیشی ٹیم کو نہیں مانتا۔