Time 26 نومبر ، 2022
پاکستان

موٹر وے کرپشن میں گرفتار ڈی سی عدنان رشید اپنے حصے کی رقم دینے پر رضامند ہوگئے

اینٹی کرپشن نے 83 کاشتکاروں کو ملنے والے 55 کروڑ روپے کا بھی سراغ لگنے کا دعویٰ کیا— فوٹو:فائل
اینٹی کرپشن نے 83 کاشتکاروں کو ملنے والے 55 کروڑ روپے کا بھی سراغ لگنے کا دعویٰ کیا— فوٹو:فائل 

دو ارب روپے سے زائد کے کرپشن کیس میں گرفتار ڈپٹی کمشنر عدنان رشید اپنے حصے کی رقم دینے کو تیار ہوگئے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق عدنان رشید رقم واپسی کے بدلے رہائی مانگ رہے ہیں لیکن وہ پہلے پیسے واپس کریں پھرقانون کے مطابق ان کی مدد کریں گے۔

اینٹی کرپشن نے 83 کاشتکاروں کو ملنے والے 55 کروڑ روپے کا بھی سراغ لگنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ زمینداروں کو 55 کروڑ روپے کی ادائیگی پر دستخط کرائے گئے، 40 فیصد کٹوتی کی گئی۔

مزید خبریں :