26 نومبر ، 2022
سابق وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی جلسے کے بعد لاہور واپس جانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان لاہور میں زمان پارک سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ عمران خان جلسے کے بعد نور خان ائیربیس کیلئے روانہ ہوگئے جبکہ ان کی گاڑیوں کاقافلہ مری روڈ فیض آباد کے راستے ایکسپریس ہائی وے روانہ ہوا۔
عمران خان کے جانے کے بعد کنٹینر لگا کر فیض آباد دوبارہ بند کردیا گیا۔