Time 26 نومبر ، 2022
کھیل

ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کس نے کیے؟ وہ رونالڈو اور میسی نہیں

امباپے کے ان دو گولز کے بعد ان کے ورلڈکپ کیریئر میں گولز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ انہوں نے میسی کے 7 گولز کا ریکارڈ برابر کردیا ہے— فوٹو: سوشل میڈیا
امباپے کے ان دو گولز کے بعد ان کے ورلڈکپ کیریئر میں گولز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ انہوں نے میسی کے 7 گولز کا ریکارڈ برابر کردیا ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے ڈنمارک کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی اس ٹورنامنٹ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ دفاعی چیمپئن نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دی۔ فرانس کے دونوں گول امباپے نے اسکور کیے۔

امباپے کے ان دو گولز کے بعد ان کے ورلڈکپ کیریئر میں گولز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ انہوں نے میسی کے 7 گولز کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

اسی ورلڈ کپ میں کرسٹیانو رونالڈو نے گول کرکے میسی کو پیچھے چھوڑا تھا، ان کے ورلڈکپ گولز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ گولز کرنے کا اعزاز جرمنی کے فٹبالر میروسلاف کلوزے کے پاس ہے جنہوں نے 24 میچز میں 16 گولز کر رکھے ہیں۔

اس کے بعد برازیل کے رونالڈو (15 گولز)، جرمنی کے گرڈ مُلر (14) گولز کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کس نے کیے؟ وہ رونالڈو اور میسی نہیں

دور حاضر میں کھیلنے والے فٹبالرز میں سب سے زیادہ گولز جرمنی کے تھامس مُلر کے ہیں جنہوں نے ورلڈکپ میں 10 گولز کر رکھے ہیں۔ اس کے بعد رونالڈو اور پھر میسی اور امباپے کا نمبر ہے۔

ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گولز کرنے والے کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو اس فہرست میں فرانس کے جسٹ فونٹین سب سے اوپر ہیں جنہوں نے 1958 کے ورلڈ کپ میں 13 گولز کیے تھے۔

ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کس نے کیے؟ وہ رونالڈو اور میسی نہیں

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کی بات کی جائے تو 2006 سے اب تک دونوں نے ہر ورلڈ کپ میں اوسط ایک گول ہی کیا ہے ماسوائے 2014 کے جب لائنل میسی نے 4 گولز کیے اور 2018 کے جب رونالڈو نے 4 گولز کیے۔ 2010 کے ورلڈ کپ میں تو میسی کوئی گول نہیں کرسکے تھے۔ دور حاضر کے یہ دونوں بڑے فٹبالرز اب تک ورلڈکپ ٹرافی نہیں اٹھا سکے ہیں۔

ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کس نے کیے؟ وہ رونالڈو اور میسی نہیں

مزید خبریں :