پاکستان

متنازع ٹوئٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی دوبارہ گرفتار

متنازع ٹوئٹ کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، انہیں اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کوسوشل میڈیا پر گالیاں دی تھیں۔

واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں ان افسران کے خلاف ہر قانونی و اخلاقی فورم کا استعمال کروں گا۔

مزید خبریں :