Time 28 نومبر ، 2022
پاکستان

مٹیاری موٹروے فراڈ کیس: اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد سے کروڑوں روپے نکل آئے

اینٹی کرپشن سندھ نے ملزم سابق ڈپٹی کمشنر عدنان رشید کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد میں کارروائی کی/ فائل فوٹو
اینٹی کرپشن سندھ نے ملزم سابق ڈپٹی کمشنر عدنان رشید کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد میں کارروائی کی/ فائل فوٹو

مٹیاری موٹروے فراڈ کیس میں اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد سے 42 کروڑ روپے برآمد کرلیے گئے۔

اینٹی کرپشن سندھ نے ملزم سابق ڈپٹی کمشنر عدنان رشید کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد میں کارروائی کی جہاں سے 42 کروڑ روپے کی رقم برآمد کی گئی۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنرسعید آباد منصورعباسی کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پرگرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی موٹر وے تعمیر پراجیکٹ کا لینڈ ایکوزیشن افسربھی ہے۔

واضح رہےکہ موٹر وے پراجیکٹ میں مٹیاری ضلع میں تاحال 2 ارب 17 کروڑ کے غبن کا تعین ہوا ہے اور ڈپٹی کمشنرمٹیاری عدنان رشید کیس میں پہلے ہی گرفتار ہیں۔

مزید خبریں :