کھیل
28 نومبر ، 2022

ورلڈکپ: کیمرون نے سربیا کیخلاف 4 منٹ میں 2 گول کرکے میچ برابر کردیا

فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں کیمرون اور سربیا کا میچ تین تین گول سے برابر ہوگیا— فوٹو: سوشل میڈیا
فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں کیمرون اور سربیا کا میچ تین تین گول سے برابر ہوگیا— فوٹو: سوشل میڈیا

فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں کیمرون اور سربیا کا میچ تین تین گول سے برابر ہوگیا۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے گروپ جی کے میچ میں کیمرون نے تین ایک کے خسارے میں جانے کےبعد چار منٹ کے دوران دو گول اسکور کرکے کھیل برابر کردیا جو میچ کے آخر تک برابر رہا۔

گروپ جی میں کیمرون اور سربیا دو دو میچز کھیلنے کے بعد ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

گروپ جی میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ تین تین پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

ورلڈکپ: کیمرون نے سربیا کیخلاف 4 منٹ میں 2 گول کرکے میچ برابر کردیا


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM