کاروبار
Time 28 نومبر ، 2022

چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، سندھ اور پنجاب نے گنے کی کرشنگ شروع کردی: بریفنگ

چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، سندھ اور پنجاب نے گنے کی کرشنگ شروع کردی: بریفنگ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں چینی کی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چینی کے دستیاب اسٹاک کی صورتحال اور مستقبل میں طلب کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، سندھ اور پنجاب میں شوگر ملز نے گنے کی کرشنگ شروع کردی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب کے باعث سندھ میں چینی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں کم  رہے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  ملک میں چینی کی دستیابی اور  پیداوار  پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ چینی کے اسٹریٹجک ذخائرکو برقرار رکھا جائے، عوام کو  ریلیف فراہم کرنے کیلئے چینی کی قیمتوں کو  برقرار  رکھا جائے۔

مزید خبریں :